Enter your keyword

ایک بہادر کی طرح دوڑنا

صبر کے ساتھ دوڑ میں شامل ہونا جو ہمارے سامنے ہے

اہم مسائل

شاگردیت

بُلاہٹ

چھوٹے گروپ

رہنمائوں کی تربیت

بشارت کیلئے تربیت

تعارف

سیمی ٹپٹ منسٹریز کی ویب سائٹ پر آپ کو خوش آمدید!اِس وَیب سائٹ کا مقصد یہ ہے کہ آپ کی رُوحانی طور پر ترقی کر نے میں مدد کی جائے تاکہ آپ  مسیح کی خاطر دُوسروں تک رسائی کر نے اور اُن کی ترقی میں اُن کی مدد کر سکیں اور مزید شاگرد تیار کئے جا سکیں۔تین ایسے پہلو ہیں  کہ اُن میں ہمیں چیمپئن کی طرح دوڑنے کی ضرورت ہے۔
پہلا پہلو شاگردیت ہے۔یہاں پر ہی آپ سیکھتے ہیں کہ زِندگی میں کس طرح ایک حقیقی چیمپئن کی طرح دوڑا جائے۔ دُوسرا پہلو”چھوٹی چھوٹی جماعتوں” کا پہلو ہے۔ جہاں آپ چھوٹی جماعت بنا کرجماعت میں  دُوسروں کے ساتھ  رابطے میں رہتے ہیں۔ آپ سیکھیں گے کہ کیسے ایک چھوٹی جماعت شروع کی جائے۔ تیسرا پہلو ایک  چھوٹی جماعت کیلئے” رَہنمائوں کی تربیت “ہے۔اِس سے آپ کی مدد ہو گی کہ آپ مزید شاگرد تیار کر سکیں اور مزید رَہنما تیار ہوسکیں۔
یہ وَیب سائٹ یسوع مسیح کے شاگردوں کا دیئے سے دیا جلانے کیلئے ایک وسیلہ ہے تاکہ دُوسروں تک مسیح کیلئے رسائی کر سکیں،  اُن کی ترقی میں اُن کی مدد کرسکیں تاکہ وُہ بھی دُوسروں تک رسائی کرنے والے ہوں۔ بہرحال اِس ویب سائٹ کا مقصد شاگردوں کا دِیئے سے دِیا جلانا یا عملِ تضریب ہے۔
آپ رُوحانی وسائل کا بہت بڑا خزانہ پائیں گے۔ ہر روز کیلئے ایک وِڈیو ہو گی اور رُوحانی خیال کیلئے ایک متن بھی ہو گا تاکہ آپ کی ا یمان میں ترقی  میں مدد ہو سکے۔رَہنمائوں اور چھوٹی جماعتوں کی تربیت  اصل میں شاگردیت  کیلئے وسائل  سے علاقہ رَکھتی ہے۔سب سے بڑی بات یہ ہے کہ دورانِ سال ایک ایسا مہینہ ہوتا ہے  جس میں ہم تربیت دیتے ہیں اور اُس سے آپ کی مدد ہوتی ہے کہ دُوسروں کے سامنے کیسے خوشخبری سُنائی جائے  یعنی جو آپ کے بہت ہی عزیز اور پیار کرنے والے ہیں اور اُس کے بعد ہم نے ویب سائٹ پر ایک بشارتی  موقع بھی فراہم کیا ہے۔
ہمارے پاس اور بھی مواد ہے ۔ اگر آپ اور زیادہ سیکھنا چاہتے ہیں تو میری کُچھ کتب بھی ہیں جو آپ خریدسکتے ہیں۔ ہم نے آ پ کیلئے “پوڈکاسٹ” بھی تیار کی ہے۔مسیح میں ترقی کرنے کیلئے آپ کو بہت سا رُوحانی مواد مِلے گا۔ اگرآپ ہمارے بارے میں اور کُچھ جاننا چاہیں گے تو آپ کو معلومات فراہم ہوں گی۔ تاہم  اِس وَیب سائٹ کا یہ مقصد نہیں ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ آپ کا ساتھ دیں تاکہ آپ ترقی کریں اور وُہ بنیں جو خُدا چاہتا ہے کہ آپ بنیں۔
خُدا آپ کو برکت بخشے۔ ہم دُعا کرتے ہیں کہ یہ وسائل آپ کیلئے برکت کا سبب ٹھہریں۔ہم اِنتظار کرتے ہیں کہ  دیکھیں کہ خُدا اِس مواد کو آپ کی زِندگی  کیلئے کیسے اِستعمال کرتا ہے۔ہمیں ضرور بتائیے گا۔ہمیں یہ جان کر بہت خوشی ہو گی  کہ خُدا نے آپ کی اِس دوڑ کے دوڑنے میں  کیسے مدد کی اور برکت بخشی۔
سیمی ٹپٹ
سیمی ٹیپٹ منسٹری کے متعلق
ایس ٹی ایم پچاس  سالوں سے تمام دنیا میں حوصلہ افزائی اور مدد مہیا کرتا رہا ہے۔
سیمی ٹیپٹ جو کہ دُنیا بھر میں مشہور  مشیر،استاد اور مبشر ہیں جو کہ اپنے تجربات کی بنا پر 80 ملکوں میں
مدد اور خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
سیمی ٹیپٹ ایسے مواد مہیا کرتے ہیں جو کہ لوگوں کی وسیع پیمانے پر سماجی معاشرتی نفسیاتی اور روحانی مسائل کو نمٹنےمیں مدد گار ہیں۔
سیمی ٹیپٹ کی شادی ڈبرہ ٹیکس ٹیپٹ سے ہوئی ہے اور اُنکے دو بچے اور پانچ پوتے پوتیاں نواسے نواسیاں ہیں
info@sammytippit.orgرابطہ:

تمام حقوق محفوظ ہیں